15 جون 2009 - 19:30

القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک ایک گرفتار جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوا۔

سعودی عرب میں پولیس مقابلے کے دوران القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ لڑائی میں ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوا۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصور الترکی کے مطابق واقعہ یمن کی سرحد سے ملحق صوبہ Jizan میں پولیس چیک پوائنٹ پر پیش آیا۔ ترجمان نے سرکاری نیوز ایجنسی کو بتایا کہ منگل کی صبح پولیس چیک پوائنٹ پر ایک گاڑی میں سوار افراد سے شناختی کارڈز طلب کیے گئے تو انھوں نے فائرنگ شروع کردی ۔پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کو گرفتارکرلیا گیا۔ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ منصورالترکی کے مطابق گاڑی میں سواردو افراد خواتین کے چوغے پہنے ہوئے تھے اور انھوں نے دھماکہ خیز مواد کی بیلٹ باندھ رکھی تھیں۔گاڑی کی تلاشی کے دوران مزید گرینیڈز،آٹومیٹک ہتھیار اور بم بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔